Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / گجرات کے خانگی بینکوں پر تحدیدات آر بی آئی کو سنگین نتائج کی دھمکی

گجرات کے خانگی بینکوں پر تحدیدات آر بی آئی کو سنگین نتائج کی دھمکی

احمد آباد۔/15نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پور بندر کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ وٹھل راڈاڈیہ نے آج آر بی آئی کو سنگین عواقب و نتائج کی دھمکی دی ہے اگر ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹیو بینک میں منسوخ شدہ 500اور 1000 روپئے کے نوٹ کی قبولیت پر پابندی نہیں اٹھائی گئی۔ راؤ یہ جو کہ صدر نشین راجکوٹ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک بھی ہیں گجرات میں واقع امداد باہمی بینکوں میں منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کے تبادلے پر پابندی کی مذمت کی ہے اور یہ ادعا کیا کہ ان تحدیدات سے کسانوں اور دیہاتیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جن کا انحصار دیہی بینکوں پر ہے۔ مسٹر راڈاواڈیہ نے کہا کہ یہ ریزروبینک آف انڈیا کا یکطرفہ اور عامرانہ فیصلہ ہے اور ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینکس پر تحدیدات سے دیہاتیوں اور کسانوں کے حقوق چھین لینے کے مترادف ہے کیونکہ بیشتر بینکس دیہاتوں میںواقع ہیں ۔ واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے گجرات میں واقع ڈی سی سی ایز میں عوام سے کالعدم کرنسی کی قبولیت یا تبادلے پر اتوار کے دن پابندی عائد کردی تھی اور اس خصوص میں ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔ دریں اثناء تحریک تحفظات کے لیڈر ہردیک پٹیل نے آر بی آئی کے اقدام کی مذمت کی ہے اور یہ انتباہ دیا کہ اگر اندرون 3 یوم فیصلہ سے دستبرداری اختیار نہیں کی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT