Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / گجرات کے گدھوں کی تشہیر مت کیجئے

گجرات کے گدھوں کی تشہیر مت کیجئے

امیتابھ بچن کو اکھلیش کا بالواسطہ مشورہ ،لفظی جنگ میں نئی تلخی
رائے بریلی ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے میگااسٹار امیتابھ بچن کو آج یہ مشورہ دیاکہ ’’گجرات کے گدھوں کی تشہیر مت کرو‘‘ ۔ اکھلیش نے کسی کانام لئے بغیر ایک اشتہار کا حوالہ دیاجس میں گجرات سیاحت کے برانڈ ایمبسیڈر امیتابھ بچن کو اس ریاست کے علاقہ ’کچھ ‘میں جنگلی گدھوں کی ایک پناہ گاہ کی سیر کیلئے سیاحوں کو مدعو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اکھلیش نے انتخابی مہم میں جاری طنز و مزاح اور الفاظ کی جنگ کو ایک نیا موڑ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ایک گدھے کا اشتہار آیا ہے میں اس صدی کے سب سے بڑے اداکار سے کہوں گا کہ اب آپ گجرات کے گدھوں کی تشہیر مت کریئے ‘‘ ۔ الفاظ کے اُلٹ پھیر کے ماہر حاضر دماغ و حاضر جواب اکھلیش نے انتخابی جلسہ کے شرکاء سے سوال کیا کہ ’’اُس وقت کیا ہوگا جب گدھوں کی تشہیر بھی شروع ہوجائے‘‘ ۔ یہ انتہائی تندو تلخ ریمارک اُس وقت کیا گیا جب بڑی سیاسی جماعتیں اُترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابی کی مہم میں انتھک مصروف ہیں کیونکہ اکثر سیاسی تجزیہ نگاروں یوپی کے اسمبلی انتخابات کو 2019 ء میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک سیمی فائنل قرار دے رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT