Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / گجرات ہائیکورٹ میںنروڈا پاٹیا فسادات مقدمہ کی قطعی سماعت

گجرات ہائیکورٹ میںنروڈا پاٹیا فسادات مقدمہ کی قطعی سماعت

احمدآباد 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج نروڈا پاٹیا فساد مقدمہ میں اپیلوں کی قطعی سماعت کا آغاز کردیا۔ 97 افراد جن میں سے بیشتر اقلیتی فرقہ کے ہیں، 2002 ء میں ہلاک ہوئے تھے۔ 2 رکنی بنچ نے جو جسٹس مہندر پال اور جسٹس آر ڈی کوٹھاری پر مشتمل ہے، خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے دلائل کی سماعت کی جو سپریم کورٹ کی ہدایت پر مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ خصوصی وکیل استغاثہ پرشانت دیسائی نے آج بنچ پر دلائل پیش کئے جو سپریم کورٹ کی ہدایت پر مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ دیسائی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں ایس آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی اور عدالت سے کہاکہ ایس آئی ٹی نروڈا پاٹیا مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ کل دیسائی مقدمہ کی ایف آئی آر ہائیکورٹ کو پڑھ کر سنائیں گے۔ اس مقدمہ میں جوابی اپیلیں مجرموں کی جانب سے داخل کی گئی ہیں۔ زندہ بچ جانے والے افراد تحقیقاتی محکمہ ایس آئی ٹی نے سزا میں اضافہ کے مسئلہ پر یا سزا کو چیلنج کرنے کے مسئلہ پر جو تحت کی خصوصی عدالت نے دی ہے، اپیلیں داخل کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT