Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / گجرات ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کر رہے عآپ کارکن گرفتار

گجرات ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کر رہے عآپ کارکن گرفتار

احمد آباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) گجرات ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں عام آدمی پارٹی کے 40 کارکنوں کو آج حراست میں لے لیا گیا ۔ عدالت میں سی آئی سی کے ایک حکمنامہ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت ہو رہی تھی جو وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی اسناد سے متعلق تھا ۔ گرفتار قائدین میں پارٹی کے سینئر لیڈر کانو کلساریہ بھی شامل تھے ۔ پولیس نے کہا کہ ہم نے عام آدمی پارٹی کے تقریبا 40 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ یہ لوگ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کر رہے تھے ۔ انہیں بعد میں کرہا کردیا جائیگا ۔ ہائیکورٹ میں آج ایک کیس کی سماعت ہو رہی تھی جو وزْر اعظم نریندر مودی کی حاصل کردہ ڈگری سے متعلق تھا جب وہ گجرات یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔ یہ درخواست گجرات یونیورسٹی کے خلاف مرکزی انفارمیشن کمیشن نے داخل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT