Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل تا ظہیرآباد‘ ودیا سنگاریڈی ایکسپریس کا افتتاح

گجویل تا ظہیرآباد‘ ودیا سنگاریڈی ایکسپریس کا افتتاح

گجویل۔18اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گجویل تا ظہیرآباد ودیا سنگاریڈی ایکسپریس بس کا افتتاح آج صبح گجویل پرگنیاپور ڈپو منیجر مسٹر ڈی پال نے جھنڈی بتاکر کیا ۔ بعدازاں انہوں نے بتایا کہ گجویل پرگنیاپور کے عوام ایک عرصہ دراز سے اس ایکسپریس بس کا مطالبہ کررہے تھے کیونکہ ضلع ہیڈ کوارٹر سنگاریڈی جانے کے لئے مسافرین کو زیادہ وقت لگتا تھا اس لئے مسافرین کی سہولیات کی خاطر اس ایکسپریس بس کا افتتاح کیا گیا جس سے مسافرین کو اپنیج سفر میں بہ آسانی ہونے کے علاوہ کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ۔ مسٹر ڈی پال نے بتایا کہ یہ ایکسپریس بس روزانہ گجویل بس اسٹانڈ سے صبح 7:45 گجویل سے روانہ ہوکر ودیا سنگاریڈی دوپہر 12:15 کو ظہیرآباد پہنچے گی پھر وہاں سے دوپہر 12:30 بجے گجویل کیلئے ودیا سنگاریڈی سے ہوتے ہوئے 4بجے گجویل پہنچے گی ۔دوسری ٹرپ میں گجویل سے 4:30 بجے سنگاریڈی کیلئے روانہ ہوگی اور سنگاریڈی 6:15بجے پہنچے گی ۔ اسطرح شام 6:30 بجے سنگاریڈی سے گجویل کیلئے روانہ ہوگی اور یہ ایکسپریس بس محدود اسٹاپ پر رکے گی ۔ گجویل ‘ ناچارم ‘توپران ‘شیوم پیٹ ‘نرسا پور ‘دولت آباد ‘ سنگاریڈی اسٹاپس پر ہی رکیگی ۔

TOPPOPULARRECENT