Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گجویل سے چیف منسٹر کے سی آر کو شکست دینے کا چیلنج

گجویل سے چیف منسٹر کے سی آر کو شکست دینے کا چیلنج

حیدرآباد۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) سینئر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائد و شکست خوردہ امیدوار حلقہ اسمبلی گجویل مسٹر وی پرتاپ ریڈی نے حلقہ اسمبلی گجویل سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اگر وہ انتخابات میں حصہ لیں تو انہیں (کے سی آر) شکست سے دوچار کرنے کا چیلنج کیا، بصورت دیگر سیاسی سنیاس لینے کا اعلان کیا۔ پرتاپ ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے آمرانہ رویہ سے حلقہ اسمبلی گجویل کے عوام عاجز آچکے ہیں اور خود اسمبلی حلقہ گجویل کے عوام کے سی آر کو انتخابات میں حصہ لینے پر بہتر سبق سکھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی گجویل سے کامیابی حاصل کرکے چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوکر انہوں نے نہ صرف حلقہ اسمبلی گجویل کو فراموش کردیا بلکہ حلقہ اسمبلی گجویل کے عوام (رائے دہندوں) کو بھی نظرانداز کردیا۔ پرتاپ ریڈی نے بتایا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کے سی آر کیخلاف مقابلہ کیا تھا لیکن تلنگانہ لہر کے سبب انہیں کے سی آر کے مقابل (10,301) ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT