Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میونسپل کے تحت صرف ایک روپئے میں نل کنکشن

گجویل میونسپل کے تحت صرف ایک روپئے میں نل کنکشن

گجویل۔/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے شروع کردہ دیہی علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کو محفوظ و شفاف پینے کے پانی کی سربراہی کرنے کی غرض سے صرف ایک روپیہ فیس پر نل کنکشن دیا جائے گا۔ یہ بات گجویل پرگنیا پور میونسپل چیرمین مسٹر گاڈی پلی بھاسکر نے آج مستقر پرگنیا پور میں میونسپل عہدیداروں کے اشتراک سے منعقد کئے گئے۔ ایک خصوصی نل کنکشن میلہ میں شرکت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گجویل کے تحت مواضعات کسیارم مسٹراج پلی، راج ریڈی پلی اور سنگاپور کے علاوہ موضع سنگوپلی کے دیہی عوام نئے نل کنکشن پانے کیلئے ضروری دستاویزات کے ہمراہ مستقر گجویل کے میونسپل دفتر میں بنائے گئے خصوصی کاؤنٹر سے رجوع ہوکر اپنی اپنی درخواستوں اور ایک روپیہ فیس ادا کرکے نل کنکشن لے سکتے ہیں۔ اس خصوصی نل کنکشن میلہ میں گجویل ہرگنیا پور میونسپل کمشنر مسٹر شنکر، کونسلرس، جی نرسملو، رام داس، ذکی الدین بابا، دیویندر، وسیم خان کے علاوہ میونسپل عہدیدار موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT