Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں آشاورکروں کا انوکھا احتجاج

گجویل میں آشاورکروں کا انوکھا احتجاج

گجویل ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گزشتہ دو تین ہفتوں سے ریاست تلنگانہ میں آشا ورکروں نے اپنے بنیادی مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کر کے ہڑتال پر اتر آئے چنانچہ اس ضمن میں مستقر گجویل کے تحصیل آفس کے احاطہ میں ایک شامیانہ نصب کرتے ہوئے پکوان وغیرہ کرتے ہوئے ایک انوکھا احتجاج کیا ۔ بعدازاں آشا ورکروں نے وہاں موجود مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت آشا ورکروں سے سوتیلا سلوک کررہی ہے ۔ آشاورکروں کے دیرینہ حل طلب مسائل کی طرف اپنی توجہ مرکوز نہ کرنا باعث افسوس ہے جبکہ آشا ورکروں نے کم از کم 29 دنوں سے اپنی ہڑتال کئے ہوئے ہے مگر حکومت کی جانب سے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات کرنے کا تیقن نہ دیاگیا ۔

TOPPOPULARRECENT