Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں دو علحدہ حادثات میں دو افراد ہلاک

گجویل میں دو علحدہ حادثات میں دو افراد ہلاک

گجویل۔/7 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی گجویل کے حدود میں دو علحدہ حادثات میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے رائے پول منڈل مستقر کا رہنے والا 35سالہ راجیا جو اپنے دو ایکر کھیت میں کھیتی باڑی کرتا تھا کل سہ پہر اپنے ہی کھیت میں نصب شدہ بورویل کی درستگی کے دوران برقی رو کی زد میں آکر جائے وقوع پرہی فوت ہوگیا۔ متوفی کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ جگدیو پور منڈل کے موضع بیجا پور میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب اسی گاؤں کا رہنے والا 50سالہ لکشما ریڈی کل دوپہر اپنی بیوی لکشمی کے ہمراہ اپنے کھیت میں کام کررہا تھا کہ اچانک گرج و چمک کے ساتھ ہلکی سی بارش ہونے کے دوران واپس اپنی بیوی کے ہمراہ گھر لوٹ رہا تھا کہ راستہ میں بجلی گرنے کے سبب فوت ہوگیا۔ متوفی لکشما ریڈی کے پسماندگان میں تین لڑکیاں شامل ہیں۔ اس واقعہ سے موضع بسوا پور میں سکتہ سا چھا گیا اور مقامی قائدین نے متوفی کے پسماندگان کو پرسہ دینے کے علاوہ حکومت سے امداد دلوانے کا تیقن دیا۔

کریم نگر میں بارش سے محکمہ برقی کو
نقصان، 388کھمبے گر گئے
کریم نگر۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اواخر مئی سے اب تک ہورہی غیر موسمی بارش اور تیز ہواؤں کے سبب محکمہ برقی کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ این پی ڈی سی ایل ٹیکنیکل ڈی ای ایشور پرساد نے اس بات سے واقف کروایا۔ 27مئی سے جاریہ ماہ جون کی 5 تاریخ تک قدیم ضلع کریم نگر میں ہوئی ہلکی پھلکی بارش اور تیز آندھی کی طرح چل رہی ہواؤں کی وجہ سے حضور آباد ڈیویژن میں 33 کے وی لائین کے 4پولس ( کھمبوں ) کو نقصان پہنچا ہے۔ کریم نگر ڈیویژن میں 11کے وی پولس تین حضورآباد میں،23 جگتیال میں، 36 پداپلی میں، 40 منتھنی ڈیویژن میں 17 جملہ 119 برقی پولس کو نقصان پہنچا ہے۔ ایل ٹی پولس کریم نگر میں 28 ، حضور آباد میں 58 ، جگتیال میں 74 ، پداپلی میں 58 منتھنی میں 43 اس طرح جملہ 263برقی پولس کو نقصان پہنچا ہے ۔ پداپلی میں 11ٹرانسفارمرس، کریم نگر میں ایک منتھنی میں 6 جملہ 18 ٹرانسفارمرس خراب ہوچکے ہیں لیکن انہیں جیسے تیسے درست کرتے ہوئے برقی سربراہی میں رکاوٹ پیدا نہ ہونے کے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ اندرون ہفتہ محکمہ برقی کو 10لاکھ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT