Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

گجویل میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

گجویل۔ 31 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ گجویل میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل ملگ منڈل مستقر کے رہنے والے 60 سالہ سید قاسم جوکہ راجیو راہداری کے لب سڑک موجود ایک مسجد میں کل نماز عشاء ادا کرنے کے بعد گھریلو ساز و سامان خرید کر واپس اپنے گھر جانے راجیو راہداری عبور کررہی تھے کہ سدی پیٹ کی طرف سے تیز رفتار آنے والی ایک لاری کے ٹکرا جانے کے سبب جائے واردات پر ہی فوت ہوگئے۔ ملگ منڈل راجیو راہداری پر رات کے اوقات میں کہیں کہیں لب سڑک لگائے گئے بٹر فلائی لائٹ کی خرابی کے باعث روشنی نہ ہونے کی بناء پر یہ حادثہ ہوتا دیکھا گیا۔ بعدازاں ملگ پولیس نے نعش کو سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں نے بعد پنچ نامہ نعش کو آج ان کے افراد خاندان کے حوالے کردیا۔ متوفی کی تدفین آج بعد نماز ظہر ملگ منڈل مستقر میں ادا کی گئی۔ اس واقعہ سے ملگ موقع کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہی علاقوں میں عوام میں سکتہ چھا گیا، کیونکہ متوفی سید قاسم جوکہ زراعت پیشہ تھے۔ بلالحاظ مذہب و ملت سب کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک رہتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT