Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں نوجوان کی خودکشی

گجویل میں نوجوان کی خودکشی

گجویل ۔ 10 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرک نیوز) حلقہ گجویل کے منگاس پلی میں ایک نوجوان کی خودکشی کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب گجویل منڈل کے موقع منگاس پلی کے رہنے والا 24 سالہ شرت بابو جو کہ چند ماہ سے ایک سیڈ کمپنی میں سوپروائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتا تھا کل رات گئے اپنے افراد خاندان سے فون کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خودکشی کر رہا ہے ۔ تب اچانک افراد خاندان نے گجویل پہنچ کر شرت بابو کی تلاشی لی مگر رات دیر گئے بھی شرت بابو کا پتہ نہ چل سکا جس کی نعش آج صبح موقع منگاس پلی کے قریب ایک کھیت میں پائی گئی ۔ خودکشی کے اسباب کا فی الحال پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس نے دولت آباد نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT