Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گجویل میں کے سی آر کو شکست ہوگی ۔ کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی

گجویل میں کے سی آر کو شکست ہوگی ۔ کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی

حیدرآباد 28 مئی ( این ایس ایس ) رکن اسمبلی نلگنڈہ کے وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے کہا کہ وہ وہ اپنے رکن پارلیمنٹ گٹہ سکھیندر ریڈی کو مستعفی ہونے اور دوبارہ مقابلہ کرنے کی ہدایت دیں اگر انہیں ٹی آر ایس کی کامیابی کے سروے پر اتناہی یقین ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کومٹی ریڈی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر ضمنی انتخاب ہوتا ہے تو جی سکھیندر ریڈی کے خلاف وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ سکھیندر ریڈی کے خلاف شکست کھاتے ہیں تو وہ سیاست سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ ٹی آر ایس کی کامیابی کے تعلق سے کے چندر شیکھر راؤ کے سروے کو بوگس قرار دیتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر خود کو اپنے فارم ہاوز تک محدود کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ خود چیف منسٹر کو گجویل اسمبلی حلقہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ چندر شیکھر راؤ اپنے بوگس سروے کے ذریعہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ کومٹی ریڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چندر شیکھر راؤ کو ووٹ نہیں بلکہ پتھر ملیں گے ۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس کو صرف تین نشستوں پر کامیابی ملے گی ۔ واضح رہے کہ کل ہی کے سی آر نے ایک سروے کا تذکرہ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ فوری انتخابات ہوتے ہیں تو ریاست میں ٹی آر ایس کو 106 نشستوں سے کامیابی حاصل ہوگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT