Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / گداگری کی رقم میں جعلی کرنسی ، مکان سے مزید رقم برآمد

گداگری کی رقم میں جعلی کرنسی ، مکان سے مزید رقم برآمد

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) کرنسی نوٹوں پر پابندی کے بعد جاری نوٹوں کی تبدیلی میں حیرت انگیز نتائج سامنے آرہے ہیں اور نوٹوں کی تبدیلی کی آڑ میں منسوخ کردہ کرنسی میں نقلی نوٹ بھی برآمد ہو رہے ہیں ۔ ایسا ہی چونکا دینے والا واقعہ ضلع وقارآباد کے تانڈور میں پیش آیا ۔ تانڈور کے علاقہ میں ایک گداگر کے قبضہ سے پولیس نے کل 80 ہزار سے زائد نقلی نوٹ برآمد کرلئے ۔ گداگر وینکٹیش جو مانک نگر میں رہتا تھا ۔ اپنی جمع پونچی کو بنک میں ڈپازٹ کرنے گیا ۔ بنک ملازم نے گداگر کی جانب سے ڈپازٹ کیلئے دی گئی 49 ہزار روپئے رقم کی جانچ کی اور شعبہ ظاہر کرتے ہوئے بنک منیجر سے رجوع کردیا ۔ بنک منیجر نے نوٹوں کی جانچ کے بعد اسے نقلی قرار دیا اور فوراً پولیس کو طلب کرلیا ۔ پولیس نے گداگر کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے مزید 32 ہزار روپئے برآمد کرلئے اور گداگر کو تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT