Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / گداگر بچوں کیلئے پالیسی بنانے مہاراشٹرا حکومت کو ہدایت

گداگر بچوں کیلئے پالیسی بنانے مہاراشٹرا حکومت کو ہدایت

ممبئی 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ نے آج حکومت مہاراشٹرا سے کہا کہ وہ شہر میں گداگر بچوں کی بازآبادکاری کیلئے ایک جامع پالیسی تیار کرے ۔ گداگر بچوں کی تعداد میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جسٹ ابھئے اوکا کی قیادت والی ایک بنچ نے حکومت سے کہا کہ ان بچوں کو گداگری سے بچاتے ہوئے ان کی رہائش اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بنچ پر مفاد عامہ کی ایک از خود درخواست کی سماعت ہو رہی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلہ پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ہائیکورٹ نے قبل ازیں حکومت سے کہا تھا کہ وہ گداگر بچوں کی تعداد کا پتہ چلائے جن میں اکثریت یتیم بچوں کی ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے والدین یا سرپرستوں کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT