Tuesday , June 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گدوال میں مختلف ترقیاتی کاموںکی منظوری

گدوال میں مختلف ترقیاتی کاموںکی منظوری

بلدیہ کے اجلاس کا انعقاد ‘ مختلف مسائل پر مباحث

گدوال ۔ 8ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرنشین بلدیہ گدوال مسز بنڈلہ پدماوتی کی زیر صدارت بلدیہ کونسل ہال میں ماہانہ اجلاس عام منعقد ہوا ۔ میونسپل نئی کمشنر سندھیا آن کے بعد پہلی بار اجلاس منعقد ہوا ۔ گدوال ضلع قیام ہونے کے بعد پہلی مرتبہ میونسپل کا اجلاس عمل میں آیا ۔ 33وارڈس میں ترقیاتی کاموں کیلئے 18کروڑ کی لاگت سے کونسل میں بل پاس کیا ۔ کونسلر محمدر‘ بھیم سین راؤ بار کرتے ہوئے گدوال ضلع قائم ہونے کی وجہ سے چیف منسٹر کے سی آر مقامی ایم ایل اے ڈی کے ارونا کی صدارت میں ہر طبقہ کے عوام کی طرف سے مبارک باد پیش کی ۔ اس موقع پر کونسل اسحاق ‘ نلہ ریڈی ‘ ٹیاگا راجو ‘لکشمی ‘ شبانہ کونسلروں نے اپنے محلوں کے مسائل کشمنر کے سامنے رکھے ۔ میونسپل شاپنگ کامپلکس کے بارے میں بحث ہوئی ۔ اس موقع پر کونسلرس نے کہا کہ نئی کمشنر ہماری باتوں کو نظرانداز کررہی ہیں کہہ کر سینئر کونسلر بھیم سین راؤ نے تمام کونسلروں کی ترجمانی کرتے ہوئے کمشنر کے سامنے بات کھی ۔ کمشنر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاموں کی زیادتی کی وجہ سے میں کسی کونسلر کو نظرانداز کی ہے تو میں معافی چاہتی ہوں ۔ سب کا مقصد گدوال کو ترقی پر پہنچانا ہے لہذا تمام پارٹی لیڈرس بھرپور تائید کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT