Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گدوال میں ملاوٹی سیندھی ضبط

گدوال میں ملاوٹی سیندھی ضبط

گدوال۔/20 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گدوال ڈیویژن کے حلقہ اسمبلی عالم پور کے منڈلوں میں آبکاری عہدیداروں نے مختلف مقامات پر دھاوے کرکے 200لیٹر ملاوٹی سیندھی ضبط کرلی۔ تفصیلات کے مطابق عالم پور ٹاؤن کے ایک مقام پر دھاوا کرکے گاڑی میں موجود 100لیٹر زہریلی سیندھی ضبط کرلی گئی۔عالم پور منڈل کے موضع انڈویلی میں ایک مکان سے 125 لیٹر ایسی ہی سیندھی برآمد کی جاکر بہادی گئی۔ آبکاری عہدیداروں نے حلقہ اسمبلی عالم پور کے مانا پاڑ منڈل کے موضع امراوتی میں ایک فیکٹری میں کھڑے ہوئے ایک منی ٹریکٹر سے 125 باکس پر مشتمل 975 لیٹر سیندھی ضبط کرلی۔ حلقہ اسمبلی کے آئیج منڈل کے ایک مقام پر عہددیاروں نے گڑمبہ تیاری کا علم ہونے پر دھاوا کیا۔ وہاں سے 30تھیلے گڑمبہ پایا گیا جسے ضبط کرلیا گیا۔ راجیش ایس آئی وینکٹیش راؤ، مدھو اور دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT