Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گدوال میں کسان کی خودکشی

گدوال میں کسان کی خودکشی

گدوال /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گدوال ڈیویژن کے موضع ندی اگرارم میں رات دیر گئے ایک کسان نے کھیت میں درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق وینکٹ انا 50 سالہ ناگرکرنول ڈیویژن کے منڈل بیجناپلی کے موضع وڈے مان کا رہنے والا تھا پچھلے 5 ماہ سے وہ گدوال کے موضع ندی اگرارم میں دو ایکر اراضی قول پر لیکر تربوز کی کاشت کر رہا تھا ناکافی بارش کی وجہ سے کاشت تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے وہ 70 ہزار روپئے کا مقروض ہوگیا جس سے دل برداشتہ ہوکر اور ساہوکاروں کی امکانی ہراسانی کے خوف سے کھیت میں درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بعد ازاں پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT