Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / گذشتہ سال اگسٹ سے سوائین فلو سے 22 افراد فوت

گذشتہ سال اگسٹ سے سوائین فلو سے 22 افراد فوت

حیدرآباد 2 مئی ( پی ٹی آئی ) ریاست میں گذشتہ سال اگسٹ سے سوائین فلو اور اس سے متعلق پیچیدگیوں کے نتیجہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔ حکومت نے آج یہ بات بتائی ۔ یہ اعداد و شمار یکم مئی تک کے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 10,232 نمونوں کو معائنہ کیلئے روانہ کیا گیا تھا اور ان میں 1,446 نمونے سوائین فلو سے متاثر پائے گئے ہیں۔ حکومت نے آج ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 35 نمونوں کی کل جانچ کی گئی ہے اور ان میں چار مثبت پائے گئے ۔ کل تاہم اس کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT