Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / گراف کے خلاف کامیابی یادگار:ارانشا

گراف کے خلاف کامیابی یادگار:ارانشا

نئی دہلی۔17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی سابق عظیم خاتون ٹینس کھلاڑی ارانشا سانچیز کا خیال ہے کہ ان کی زندگی کا یادگار لمحہ1989 میں اس وقت کی نمبر ایک کھلاڑی جرمنی کی اسٹیفی گراف کو شکست دینا ہے۔ارانشا سانچیز روندیوو جونیئر فرنچ اوپن وائلڈ کارڈ ٹورنمنٹ کے اعلان کے موقع پر یہاں پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔ ارانشا پہلی مرتبہ ہندوستان آئی ہیں اور انہوں نے پہلے ہندوستان کے دورہ کو اپنے لئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔تین فرنچ اوپن سمیت چار گرانڈ سلام خطاب جیتنے والی ارانشا نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں موجود جونیئر ٹینس کھلاڑیوں سے کہا میں نے چار سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا اور14 سال میں میں پروفیشنل کھلاڑی بن گئی تھی ۔میں نے1989 میں اپنا پہلا فرنچ اوپن خطاب جیتا اور1994 میں سنگلز اور ڈبلز دونوں میں ہی دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بن گئیں۔

TOPPOPULARRECENT