Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / گراما سبھا میں جی او111 کو برخاست کرنے کی اپیل

گراما سبھا میں جی او111 کو برخاست کرنے کی اپیل

شمس آباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں گراما سبھا پروگرام میں تمام  لیڈروں نے جی او111کو برخاست کرنے کی حکومت سے اپیل کی۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے کہا کہ شمس آباد منڈل میں جب سے جی او 111 پر عمل شروع ہوا تب سے یہاں کی ترقی میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ جی او 111 شمس آباد کیلئے نحوست بنا ہوا ہے۔ گرام پنچایتوں کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے۔ مکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے اس لئے بڑی آمدنی رک گئی جس کی وجہ سے یہاں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے فنڈس حاصل نہیں ہورہے ہیں۔  ٹیکس  پر گرام پنچایتوں کو منحصر ہونا پڑ رہا ہے۔ جی او111 کو برخاست کرنے پر ہی یہاں ترقی ممکن ہے۔ جس کے لئے تمام سیاسی قائدین نے اتفاق کرتے ہوئے حکومت سے جی او 111کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے بھی تیقن دیا تھا کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرتے ہوئے جی او کو برخاست کریں گے لیکن ابھی تک اس پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ اس اجلاس میں گرام پنچایت ایکزیکیٹو آفیسر شیام سندر، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ، گیانیشور یادو، ایم پی ٹی سی ممبر کے علاوہ گرام پنچایت ممبرس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT