Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ’گرام جیوتی ‘ کے سی آر اور کے ٹی آر کا نیا ڈرامہ : ایل رمنا

’گرام جیوتی ‘ کے سی آر اور کے ٹی آر کا نیا ڈرامہ : ایل رمنا

حیدرآباد۔17 اگست ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ گرام جیوتی کے نام پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے فرزند کے ٹی آر وزیر پنچایت راج و آئی ٹی ایک نیا ڈرامہ کررہے ہیں ۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا نے کہا کہ تلنگانہ میں کسانوں کے چراغ( جیوتی) بجھ رہے ہیں ‘ اس کے باوجود چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو کسی قسم کی فکر نہیں ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ میں کسان خودکشی کرنے پر آج تک کوئی معاوضہ یا مالی امداد فراہم نہیں کی گئی جبکہ آندھراپردیش میں خودکشی کرنے والے کسانوں کے افراد خاندانوں کو پانچ لاکھ روپئے کا مالی معاوضہ چیف منسٹرمسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت تلگودیشم حکومت نے فراہم کیا ۔ مسٹر ایل رمنا نے تلگودیشم پارٹی کمیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر تلگودیشم پارٹی کی حیثیت سے گذشتہ دنوں منعقدہ پارٹی مہاناڈو کے موقع پر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے انہیں منتخب کیا اور اپنے انتخاب کے ساتھ ہی تلنگانہ ریاست میں تلگودیشم پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کمیٹی کو بہت جلد قطعیت دیتے ہوئے باقاعدہ طورپر اعلان کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT