Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گرام سبھا کا انعقاد

گرام سبھا کا انعقاد

اوٹکور ۔ 10فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل دفتر گرام پنچایت احاطہ میں گراما سبھا کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار اوٹکور جناب وسنت کمار ‘ ایم پی ڈی او وینکٹاں ‘ ڈاکٹر سوریا پرکاش ریڈی ‘ زیڈ پی ٹی سی رکن ‘ کوآپشن ممبر ڈاکٹر رحمن صدیقی موجود تھے ۔ جناب بھاسکر مقامی سرپنچ نے کہا کہ گرام پنچایت کے تحت پینے کے پانی کیلئے کئی کنکشن نلوںکو لگایا گیا مگر کئی افراد نے ماہانہ بلس کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے ‘ عوام کو چاہیئے کہ بلوں کی ادائیگی عمل میں لائیں ۔ بعض وارڈس میں پینے کے پانی کیلئے دشواریاں ہیں وہاں پر پانی کے حصول کیلئے سہولت ضرور فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ پانی کو ضائع نہ کریں اور صاف ستھرا پانی اور اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ‘ ورنہ گندگی میں اضافہ ہوگا جس سے جراثم اور مچھروں کی کثرت سے وبائی امراض پھوٹ پڑیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT