Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / گربخش سندھو ویمن باکسرز کے نئے کوچ

گربخش سندھو ویمن باکسرز کے نئے کوچ

ماہر کوچ کی اعانت کیلئے 14 رکنی ٹیم میں محمد علی قمر ، این اوشا شامل
نئی دہلی ، 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے چیف مینس باکسنگ کوچ کی حیثیت سے زائد از دو دہے خدمات انجام دینے والے ویٹرن گربخش سنگھ سندھو اب ملک کی خاتون باکسرز کی تربیت کریں گے۔ اُن کی اعانت کیلئے 14 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، جس میں ارجن ایوارڈ یافتگان محمد علی قمر اور این اوشا و دیگر شامل ہیں۔ نوتشکیل شدہ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) نے بڑے پیمانے پر ردوبدل میں انڈین ویمنس باکسنگ کوچنگ کے ڈھانچے کو یکسر بدل دیا ہے، جو زائد از ایک دہے سے جمود کا شکار تھا۔ صدر بی ایف آئی اجئے سنگھ نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ گربخش سندھو اور اُن کی کوچنگ ٹیم 10 ڈسمبر سے نیشنل کیمپ کا جائزہ حاصل کرلے گی۔

 

روہت کو آئندہ سال کامیاب آئی پی ایل سیزن کی امید
ممبئی، 7دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر اور ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے آج کہا کہ انھیں چیلنجوں اور ذمہ داریوں کا سامنا کرنے میں لطف آتا ہے اور پُرامید ہیں کہ آئندہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن اُن کی فرنچائز کیلئے کامیاب رہے گا۔ ممبئی کے کھلاڑی جو انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ ٹسٹ کی سیریز میں شرکت سے محروم ہوئے، لندن میں سرجری سے گزر چکے ہیں کیونکہ رواں سال کے اوائل نیوزی لینڈ کے خلاف او ڈی آئی سیریز کے دوران وہ ران کی انجری سے دوچار ہوئے تھے۔ روہت یہاں ایک ایونٹ کے موقع پر مخاطب تھے، جہاں ممبئی انڈینس نے اطالوی فیشن برانڈ کمپنی ’Diesel‘ کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT