Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / گربخش سنگھ 9 ماہ کیلئے معطل

گربخش سنگھ 9 ماہ کیلئے معطل

نئی دہلی ، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ہاکی کے سینئر کھلاڑی گربخش سنگھ کو آج نو ماہ کیلئے معطل کردیا گیا کہ وہ گروہ بندی میں ملوث ہوئے اور اندرون ٹیم بے چینی کا ماحول پیدا کیا۔ یہ فیصلہ تجربہ کار مڈفیلڈر کا آئندہ سال کے ریو اولمپکس میں کھیلنے کا خواب چکناچور کرسکتا ہے۔ گربخش کو معطل کرنے کا فیصلہ ہاکی انڈیا کی ہربندر سنگھ زیرقیادت تادیبی کمیٹی کی آج منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا، جہاں خود خاطی مڈفیلڈر کے علاوہ سابق انڈیا کوچ جوڈی فلکس بھی موجود تھے، جنھوں نے گزشتہ ماہ کے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلس منعقدہ انٹورپ (بلجیم) کے بعد اپنی رپورٹ میں گربخش کے خلاف الزامات عائد کئے۔ اس پیانل میں ہربندر کے علاوہ سابق کھلاڑیاں آر پی سنگھ، اے بی سبیا اور جسجیت ہانڈا بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT