Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / گرجا گھر کو بچاؤ ورنہ اسلام قبول کرلیں گے: سربین

گرجا گھر کو بچاؤ ورنہ اسلام قبول کرلیں گے: سربین

بلغراد۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) سربیا کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر طوفان سے متاثر ہونے والے گرجا گھر کو نہیں بچایا گیا تو وہ اِسلام قبول کرلیں گے۔ سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے قریب پیرش فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے یہ دھمکی سربیا کے قدامت پسند چرچ کے سربراہ پیٹریارک آئرینیج کودی ہے۔ انہوں نے کہا اگر وہ چاہتے ہیں کہ اِس مہم کو واپس لیا جائے تو چرچ کی عمارت کو تعمیر کیا جائے۔ ’’اگر ہمیں آپ کی حمایت نہیں ملی، تو ہم مجبوراً اسلام قبول کرلیں گے تاکہ سربیا کے قانون کے تحت ہمیں اپنی عبادت گاہوں کا بہتر تحفظ میسر ہو‘‘۔ان کا کہنا ہے مذہب کی تبدیلی کے باوجود ’یسوع مسیح‘ ان کے دل میں ہی رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT