Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / گرداس پور لوک سبھا حلقہ کیلئے آج ضمنی چناؤ

گرداس پور لوک سبھا حلقہ کیلئے آج ضمنی چناؤ

گرداس پور۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) گرداس پور لوک سبھا ضمنی چناؤ جسے پنجاب میں 6 ماہ پرانی کانگریس حکومت کی مقبولیت کیلئے آزمائش کے طور پر دیکھا جارہاہے، اُس کیلئے رائے دہی کل چہارشنبہ کو منعقد ہوگی۔ یہ نشست جو اپریل میں بی جے پی کے ایکٹر سے سیاستداں بننے والے ونود کھنہ کے انتقال سے خالی ہوئی، اس کے لئے کانگریس، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سہ رُخی مسابقت کی توقع ہے۔ کانگریس نے اپنے پنجاب یونٹ کے سربراہ سنیل جاکھڑ کو امیدوار بنایا ہے جبکہ بی جے پی نے بزنس مین سوارن سلاریا کو نامزد کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے میجر جنرل ( ریٹائرڈ ) سریش کھجوریا کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT