Monday , September 25 2017
Home / مذہبی صفحہ / گردہ اور پتہ کی پتھری کا مجرب علاج

گردہ اور پتہ کی پتھری کا مجرب علاج

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ روزانہ ۲۱بار سورۂ اعراف کی آیت ۵۷ اور سورۂ بقرہ کی آیت ۷۴ پڑھیں اور پانی پر دَم کرکے پیتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ سورۂ نور کی پہلی آیت، سورۂ الم نشرح، سورۂ جن کی آیات ۱۸،۱۹ اور سورہ الحاقہ کی آیت ۱۵، ان تمام آیات کو لکھ کر پانی سے دھوکر شیشے میں بھرکر رکھ لیں اور تھوڑا تھوڑا دن میں تین بار پئیں، ان شاء اللہ تعالیٰ گردہ اور پتہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر پیشاب کے ذریعہ نکل جائے گی اور آپ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔
٭ ایسے مریض چقندر کا رَس دن میں تین بار اور ناریل کا پانی نہار پیٹ پئیں، علاوہ ازیں مولی اور اس کا رَس بکثرت استعمال کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
کند ذہن بچوں کا آسان مجرب علاج
روزانہ دو سو بار ’’یاقوی یاعلیم‘‘ پڑھ کر نہار پیٹ پانی پر دَم کرکے پئیں یا پلائیں اور اس کے ساتھ بادام کے سفوف میں سیاہ زیرہ ملاکر ایک چائے کا چمچہ کھلائیں۔
٭ بادام پر ’’یاذالجلال والاکرام‘‘ گیارہ بار پڑھ کر دَم کریں اور صبح و شام ایک ایک بادام کھلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ روزانہ تین بار سورہ الم نشرح، تین بار ’’رب اشرح لی صدری ویسرلی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقھوا قولی‘‘ اور تین بار ’’قالوا سبحانک لاعلم لنا الا ماعلمتنا انک انت العلیم الحکیم‘‘ پانی پر دم کرکے پلائیں۔
٭ تین بار ’’حسبنا اللّٰہ ونعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر‘‘ پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
٭ پڑھائی میں دل نہ لگے تو ۴۱بار سورہ الم نشرح کے ساتھ ’’اللّٰھم افرغ قلبی بحب العلم‘‘ پڑھا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ چالیس روز تک بسکٹ پر سورۂ فاتحہ لکھ کر کھلائیں، کامیابی ملے گی۔
٭ سونے سے پہلے گیارہ بار سورۂ بقرہ کی آیت ’’سبحانک لاعلم لنا الا ماعلمتنا انک انت العلیم الحکیم‘‘ پڑھا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ ذہن خوب تیز ہوگا اور ہر بھولی ہوئی چیز یاد آجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT