Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / گردے کی پیوندکاری کے بعد سشما ہاسپٹل سے ڈسچارج

گردے کی پیوندکاری کے بعد سشما ہاسپٹل سے ڈسچارج

نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج کو گزشتہ ھفتے ایمس میں کامیاب گردے کی پیوندکاری کے بعد آج ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈکل سائنس (ایمس) کے ایک افسر نے یہاں کہا، ”محترمہ سوراج کا دس دسمبر کو گردے کی پیوندکاری کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے ان کی حالت میں جلد بہتری کے علامات دکھائے دیے ۔ آج انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی”۔افسر نے کہا، ”آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر قریبی نظر رکھ رہی ہے ۔ اس میں ٹرانسپلانٹ سرجن فزیشن (گردے ماہر، دل کی بیماری کے ماہر، سانس لینے مرض کے ماہر، اینڈوکرنولوجسٹ) اینستھشیا ماہر اور کریٹکل فیجیوتھیریپسٹ ریزنڈنٹ ڈاکٹر اور ٹرانسپلانٹ ماہر نرسوں کی ٹیم شامل ہیں۔ایمس کے ڈائریکٹر ایم سی مشرا کی قیادت میں چار ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریبا پانچ گھنٹے تک چلنے والے آپریشن میں وزیر خارجہ کے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT