Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / گرل فرینڈ اسٹیفن پیڈک کے منصوبہ سے لاعلم تھی

گرل فرینڈ اسٹیفن پیڈک کے منصوبہ سے لاعلم تھی

نیو یارک،5اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں اندھاندھند فائرنگ کرکے 58افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے شخص کی گرل فرینڈ نے کہا کہ اسے اندازہ نہیں ہے کہ ان کے پارٹنر کا منصوبہ کیا تھا۔اس کا دوست ”رحمدل،چوکنا اور خاموش طبیعت ” کا شخص تھا۔میریلیئس ڈینلے کا یہ بیان پولیس سے ملنے کے ایک گھنٹہ بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا کہ اسٹیفن پیڈک پراسرار زندگی جی رہاتھا۔ڈینلے نے کہا کہ وہ خود کشی کرنے کی بجائے بھاگنے کا منصوبہ بنارہا تھا لیکن اس نے اس سلسلہ میں تفصیلات نہیں بتائیں۔بی بی سی نیوزکی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے اس نے اوپن ایئر کنسرٹ پر اندھاندھند فائرنگ کیوں کی،کیونکہ یہ امریکہ کی تاریخ میں سب سے بدترین شوٹ آؤٹ تھی۔خوفناک فائرنگ سے ایک گھنٹہ قبل اسٹیفن پیڈک جوا کھیل رہاتھا۔اس سے بھی پہلے لاس ویگاس کے اوگڈون ہوٹل میں بھی ایک اوپن ایئر شو فیسٹول میں دیکھا گیاتھا۔چہارشنبہ کو کلارک کاؤنٹی شیرف جوزف لومبارڈو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس نے ہوٹل میں رکھی پیڈک کی کار سے دھماکہ خیز مادوں کے ساتھ 1600راؤنڈ گولیاں بھی برآمد کی ہے ۔ شیرف نے کہا کہ ابھی تک اس کو تحریک دینے والے یا مدد گار کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ ایف بی آئی نے کہا ہے کہ اب تک کسی دہشت گرد تنطیم سے اس کا تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے ۔شیرف لومبارڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم ابھی تک اسے سمجھ نہیں پائے ہیں۔فلپائن میں چھٹیان گزارنے کے بعد یہاں پہنچنے والی میریلیئس ڈینلے نے ایف بی آئی کے سامنے سانحہ کو ”انتہائی خوفناک اور ناقابل بیان ” قرار دیا۔ڈینلے نے کہا کہ واقعہ سے قبل اس نے اس کے بارے کچھ نہیں بتایا جس کو میں کچھ سمجھ پاتی۔پیڈک نے مجھے کبھی کچھ نہیں کہا یا کوئی کارروائی نہیں کی۔اس نے اپنے وکیل کے ذریعہ ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اس سے پیار کرتا تھا اور دونوں ایک ساتھ خوشگوار مستقبل کا خواب دیکھ رہے تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT