Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / گرل فرینڈ کلچر ‘ اسلام کے مغائر : پاکستان سپریم کورٹ

گرل فرینڈ کلچر ‘ اسلام کے مغائر : پاکستان سپریم کورٹ

اسلام آباد 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ گرل فرینڈ کلچر کی اسلامی سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے پاکستان سپریم کورٹ نے ایک شخص کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ یہ درخواست سائبر کرائم قوانین کے تحت مسترد کی گئی ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کی منظوری کے بغیر فیس بک اکاؤنٹ تیار کیا تھا اور لڑکی کی تصاویر اپ لوڈ کی تھی ۔ دو رکنی بنچ نے جسٹس امیر ہانی مسلم کی قیادت میں اس درخواست کی سماعت کی ۔ محمد منیر نامی شخص کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے دو ماہ قبل گرفتار کیا تھا ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پر لڑکی کو ہراساں کیا تھا ۔ دونوں کے مابین تعلق سے متعلق عدالت کے سوال پر ملزم کے وکیل نے کہا تھا کہ لڑکی ان کے موکل کی گرل فرینڈ تھی ۔ اس پر بنچ نے ریمارک کیا کہ اسلامی سماج میں گرل فرینڈ کا کوئی کلچر نہیں ہے جیسا مغرب میں ہوتا ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کو ضمانت دینے سے بھی انکار کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT