Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گرل چائیلڈ ڈے پر خواتین کی حوصلہ افزائی

گرل چائیلڈ ڈے پر خواتین کی حوصلہ افزائی

خواتین کی شکایتوں کو درج کرنے کا آسان طریقہ متعارف
حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) خواتین کی حوصلہ افزائی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں حیدرآباد سٹی پولیس نے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے ۔ مزید آسان انداز میں اپنی شکایتوں اور مسائل کو پولیس سے رجوع کرنے کیلئے سٹی پولیس نے ایک ویب سائیٹ کا آغاز کیا ہے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس حیدرآباد سٹی پولیس کرائم محترمہ سواتی لکرا نے بتایا کہ اس دن کے خصوص میں اس ویب سائیٹ کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرلز چائیلڈ ڈے کے موقع پر اس کا آغاز کیا گیا جو اپنے طور پر لڑکیوں اور خواتین کیلئے ایک تحفہ بھی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے انداز سے خواتین تک پہونچنے کی ایک کوشش کی جارہی ہے اور بہترین نتائج کے پیش نظر مزید آسان اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکیاں اس ویب سائیٹ ’’شی ٹیمس میرے لئے ‘‘ کے ذریعہ شکایتیں مسائل مشورے بھی دے سکتی ہیں ۔ اس پر ہر طرح سے غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائیٹ یا کسی بھی سوشیل میڈیا کی مدد سے دی جانے والی شکایتوں پر شکایت گذار کے نام اور فون نمبر کو راز میں رکھا جاتا ہے اور شی ٹیم کے اس اقدامات سے پولیس نے خواتین کا بھروسہ و اعتماد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرلز چائیلڈ ڈے کے موقع پر لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس اور ٹکنیکی و تغذیہ بخش غذاء کے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی پی ، سی سی ایس مسٹر ایویناش موہنتی و دیگر موجود تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT