Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمائی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کاآغاز

گرمائی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کاآغاز

حیدرآباد ۔ 12 ؍ جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں تقریباً دو ماہ کے گرمائی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے کے ساتھ تمام سرکاری و خانگی مدارس 13؍ جون سے کھل جائیں گے اور تمام طلباء کل مدارس کا رخ کریں گے۔ اور یہ طلبا  اپنے کندھوں پر وزنی کتب وغیرہ کے بیاگ وغیرہ کے ساتھ ہاتھوں میں اپنے ٹفن باکسیس  تھامے اسکول کی طرف رواں دواں دکھائی دیں گے ۔ جبکہ نئے تعلیمی کے آغاز پر اسکولوں کی دوبارہ کشادگی کے ساتھ اپنے بچوں کو کتب دلوانے ‘ بیاگس کی خریدی دیگر اشیاء وغیرہ کی خریدی کے ساتھ ساتھ فیس کی ادائیگی اور نئے داخلوں کی صورت میں ڈونیشن رقومات کی ادائیگی کے لئے والدین کی مشکلات و مصائب کے تعلق سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ والدین خواہ کتنی ہی مالی مشکلات میں مبتلاء ہوں اپنے بچوں کو اچھے سے اچھے مدارس میں شریک کروانے کی دوڑ دھوپ میں لگے رہتے ہیں ۔کوئی والدین نئے معیاری و بہتر مدارس کی تلاش میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کوئی والدین اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے کیلئے رکشہ یا آٹو وغیرہ کا انتظام کرتے میں فکرمند دکھائی دیتے ہیں ۔ بہرحال نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے ساتھ ہی ایک طرف بچوں کو مدارس جانے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو دوسری طرف والدین کیلئے بھی کئی ایک مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں اساتذہ بھی اسکولوں کے آغاز کے ساتھ میں انتہائی چاق و چوبند ہو کر مدارس کی طرف رواں دواں ہوتے ہیں  ۔

TOPPOPULARRECENT