Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گرمائی دینی کلاسیس کا اہتمام

گرمائی دینی کلاسیس کا اہتمام

بیدر۔25؍مارچ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔مولانا محمد تصدق ندوی مہتمم کے بموجب جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ ضلع بیدر عصری مدارس کے طلباء کیلئے گرمائی تعطیلات میں یکم ؍ اپریل تا یکم ؍ جون دو ماہی دینی کلاسیس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں طلباء کو ابتدائی دینی معلومات مثلاًکلمات اسلام ، مسنون دعائیں، احادیثِ مبارکہ ، اذکارِ نماز، سیرت طیبہ ؐکے چند اہم جزئیات یاد دلائے ہیں اور ساتھ ہی طہارت ،وضو ،غسل کے مسائل اور نماز کی عملی مشق بھی کرائی جاتی ہے اسلام کے یہ و ہ بنیادی اور اہم احکامات ہیں جس کا جاننا ہر مسلمان پر فرض عین ہے اولیائے طلباء سے گذارش ہے کہ وہ اس زرین موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو اس دو ماہی دینی کورس میں شریک کرائیں اور اپنے نو نہالوں کی آخرت سنواریں ،داخلے اقامتی وغیر اقامتی جاری ہیں جمعہ کے علاوہ ہر روز صبح 9تا 12بجے داخلہ دلایا جاسکتا ہے مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر: 9343296372پر ربط فرمائیں۔

TOPPOPULARRECENT