Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمائی ووکیشنل ٹریننگ کیمپس، مراکز کے خواہش مندوں سے درخواستوں کی طلبی

گرمائی ووکیشنل ٹریننگ کیمپس، مراکز کے خواہش مندوں سے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں ، لڑکیوں اور خواتین کے لیے 45 روزہ گرمائی ووکیشنل ٹریننگ کیمپ کا یکم اپریل سے حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف مراکز پر آغاز ہورہا ہے ۔ ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس سمر کیمپ میں مسلم خواتین اور لڑکیوں کو ٹیلرنگ ، بیوٹیشن ، مہندی ڈیزائننگ ، فلاور میکنگ ، گلدستہ سازی ، اڈوانس ایمبرائیڈری ، پرفیوم میکنگ ، چاکلیٹ میکنگ ، موتی کا کام اور دیگر شعبہ میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ’ سیکھو اور کماؤ ‘ کی بنیاد پر روزگار حاصل کرسکے ۔ اس کے علاوہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کمپیوٹر کورس ، میڈیکل لیاب ٹکنیشن ، ایکسرے ٹکنیشن ، فزیوتھراپی ، اسپوکن انگلش اور دیگر معاون روزگار و تربیتی کورس کا اہتمام کیا جائے گا جو ادارے یا اسکولس مراکز قائم کرنے سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ 29 مارچ تک دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست پر اپنی درخواستیں معہ رجسٹریشن فیس داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد برکت علی 9700088110 اور محترمہ خدیجہ سلطانہ 9394040104 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT