Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گرما میں اسکولوں کے اوقات میں کمی سے گریز

گرما میں اسکولوں کے اوقات میں کمی سے گریز

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی محکمہ تعلیمات نے موسم گرما کے آغاز پر مدارس کے اوقات کار میں تبدیلی کے ذریعہ ایک وقت کا مدرسہ رکھنے کے حسب روایت طریقہ کار کو ختم کرنے کے اقدامات کرے گی۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ سابق میں موسم گرما کے پیش نظر 15 مارچ تا 23 اپریل ریاست بھر میں تمام مدارس ایک وقت (نصف یوم) یعنی صبح 8 بجے تا 12.30 بجے تک ہی ہوا کرتے تھے۔ دوپہر میں طلباء و طالبات کے ساتھ اساتذہ کو بھی چھٹی دی جاتی تھی جس کی وجہ سے طلباء پڑھنے پر توجہ دینے کے بجائے دیگر سرگرمیوں، کھیل کود ، گھریلو کام کاج میں مصروف رہا کرتے تھے لہذا محکمہ تعلیمات نے اس طریقہ کار پر ازسرنو غور و خوض کرکے ایک وقت کے مدرسہ کا طریقہ کار ختم کرکے روز مرہ کی طرح موسم گرما شروع ہونے کے باوجود مدارس کو مقررہ اوقات کے مطابق ہی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائرکٹر کمشنر محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی سال کا کیلنڈر مرتب کرکے اس کیلنڈر کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT