Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / گرمہر کور کو ملک دشمن کے طور پر پیش کرنا سکھوں کی توہین :دیا سنگھ

گرمہر کور کو ملک دشمن کے طور پر پیش کرنا سکھوں کی توہین :دیا سنگھ

جالندھر 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا پیس مشن کے قومی صدر دیاسنگھ نے کہا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گر مہر کور کے ذریعہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی)کے خلاف فیس بک پر پوسٹ ڈالنے سے پیدا تنازعہ کے بعد اسے ملک دشمن کے طور پر پیش کرنے سے سکھوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ دیا سنگھ نے آج نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گر مہر کور کا بیان اس کی ذاتی رائے تھی لیکن اسے سیاسی رنگ دے کر گرمہر کو بدنام کیا جارہا ہے ۔ پورے معاملے میں آر ایس ایس کی سازش کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گر مہر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس سے پورے ملک کے ساتھ ہی پنجاب میں حالات خراب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو کا بیان کہ ملک میں ہندوؤں کی تعداد کم ہورہی ہے ، حقائق پر مبنی نہیں ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس بڑی حکمت سے تمام کام انجام دیتا ہے جس کی واضح مثال 1980میں اس وقت ملی جب اس نے کانگریس کو آر ایس ایس کے رنگ میں رنگ دیا اور اس کا پہلا نشانہ سکھ بنے ۔ انہوں نے آر ایس ایس کو متنبہ کیا کہ وہ فرقہ پرستی پر لگام لگائے تاکہ ملک میں خراب حالات پیدا نہ ہوں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT