Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / گرمیت رام رحیم ، جنسی ہوس کا عادی ۔ ڈاکٹرس

گرمیت رام رحیم ، جنسی ہوس کا عادی ۔ ڈاکٹرس

روہتک ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) محروس خود ساختہ گاڈمین گرمیت رام رحیم علیل ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ذیابطیس کا مریض بھی ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے روہتک جیل میں اس کی صحت کا معائنہ کیا اور بتایا کہ گرمیت بے چینی اور تھکان کا شکار معلوم ہوتا ہے ۔ وہ جنسی ہوس کا عادی پایا گیا ہے ۔ گزشتہ 15 دن سے جیل میں محروس گرمیت کی صحت کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ عورتوں کی خواہش رکھنے والے اس خود ساختہ بھگوان میں کئی بیماریاں ہیں ۔ واضح رہے کہ 15 سال پرانے عصمت ریزی کیس میں اس کی دو حامی خواتین نے مقدمہ دائر کیا تھا ان کی کوشش کے بعد اسے جیل ہوئی ہے ۔ ڈیرہ سچا سودہ ہیڈکوارٹر کی جامع تلاشی کا کام آج اختتام کو پہونچا۔

TOPPOPULARRECENT