Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / گرمیت رام رحیم سنگھ کی سزاء کا آج اعلان ،جیل کے اطراف سخت ترین سکیورٹی

گرمیت رام رحیم سنگھ کی سزاء کا آج اعلان ،جیل کے اطراف سخت ترین سکیورٹی

چندی گڑھ ۔ /27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روہتک ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں کل سی بی آئی عدالت کے خصوصی جج ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہونچیں گے اور ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو دی جانے والی سزاء کا اعلان کریں گے ۔ گرمیت کو عصمت ریزی کے ایک مقدمہ میں جرم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا ۔ سزاء کے اعلان سے قبل پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کیا گیا ہے اور ڈیرا گروپ کے اہم ذمہ داروں کو جو اس موقع پر حامیوں کو جمع کرسکتے ہیں ، احتیاطی تدابیر کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT