Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمیت سنگھ رام رحیم کی ایک جائیداد تلنگانہ میں بھی ہونے کا انکشاف

گرمیت سنگھ رام رحیم کی ایک جائیداد تلنگانہ میں بھی ہونے کا انکشاف

حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) جنسی ہراسانی کے معاملہ میں قصوروار قرار دئیگئے گرمیت رام راحیم سنگھ کی جائیدادوں کی تفصیلات جمع کرنے والی پولیس کو تلنگانہ میں ایک جائیداد کا انکشاف ہوا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ میں اس گرو کے آشرم کے نام پر 56 ایکڑ اراضی پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نلگنڈہ کے چٹیال منڈل کے ویلمنڈور دیہات میں سروے نمبر 100 اور 115 کے تحت 56 ایکڑ اراضی گرمیت رام رحیم سنگھ نے خریدی تھی اور اس آشرم میں بھی بے قاعدگیوں ؤ غیر سماجی سرگرمیوں کے الزامات ہیں ۔ اس میں 6 ایکڑ اراضی سرکاری ہے ۔ تاہم اس اراضی کو باقاعدہ بنانے کیلئے آشرم کے ذمہ داروں نے ریونیو حکام سے درخواست کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT