Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / گرمی سے راحت نہیں، 48.5 اعظم ترین درجہ حرارت

گرمی سے راحت نہیں، 48.5 اعظم ترین درجہ حرارت

نئی دہلی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وسطی اور مشرقی ہند میں درجۂ حرارت بڑھتا ہی جارہا ہے جیسا کہ اوڈیشہ کے مقام تتلاگڑھ میں اس ملک کا اعظم ترین ٹمپریچر 48.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے حکام نے شدید گرم موسم کو کھِلے آسمان اور موسمی عمل کے فقدان سے منسوب کیا ہے۔ انڈیا مٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ مشرقی مدھیہ پردیش اور رائلسیما کے کئی مقامات اور تلنگانہ ، ساحلی آندھرا پردیش، ٹاملناڈو، مغربی مدھیہ پردیش اور دریائے گنگا والے خطہ ٔ مغربی بنگال کے چند مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت نمایاں طور پر معمول سے زیادہ (3.1 تا 5.0 ڈگری سلسیس) ہے۔ اس طرح معمول سے کچھ زیادہ (1.6 تا 3.0 ڈگری سلسیس) مشرقی اترپردیش کے زیادہ تر مقامات پر درج ہوا ہے۔ دلچسپ امر ہے کہ معمول سے کمتر (-1.6 تا -3.0 ڈگری سلسیس) ٹمپریچر جموں و کشمیر کے زیادہ تر مقامات پر ایسے وقت ریکارڈ ہوا ہے جبکہ اس ملک کے کئی حصوں میں اونچے درجہ حرارت کے حالات دیکھنے میں آرہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT