Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمی سے ملک میں 4 سال میں 4,620 افراد فوت

گرمی سے ملک میں 4 سال میں 4,620 افراد فوت

تلنگانہ و آندھرا پردیش میں 92 فیصد اموات
نئی دہلی 23 اپریل ( پی ٹی آئی ) ملک میں گذشتہ چار سال کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے 4,620 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے منجملہ 92 فیصد افراد صرف آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی ۔ وزارت ارتھ سائینسیس کے بموجب 4,246 افراد صرف آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ان چار سال میں ہلاک ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال 1,600 افراد شدید موسم کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں جن میں 557 اموات گرمی کی لہر کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ سال 2015 میں شدید گرمی کی وجہ سے 2,081 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2014 میں شدت کی گرمی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 549 تھی ۔ اعدا د و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2013 میں شدید گرمی کی وجہ سے جملہ 1,443 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں متحدہ آندھراپردیش میں 1,393 افراد کی موت ہوئی تھی ۔ حکومت کے ڈاٹا میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT