Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / گرمی میں مزید شدت ،عوام دن میں گھروں سے باہر نہ نکلیں

گرمی میں مزید شدت ،عوام دن میں گھروں سے باہر نہ نکلیں

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید 3 تا 4 دن دھوپ میں مزید شدت برقرار رہنے کی پیش قیاسی کرتے ہوئے عوام کو صبح 11 تا سہ پہر 4 بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے ۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ راماگنڈم میں 46 ڈگری اور حیدرآباد میں 43.6 ڈگری گرمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ریاست میں چند دن سے اچانک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لو لگنے سے کئی افراد بیمار بھی ہوگئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں اور ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ صبح 11 تا سہ پہر 4 بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلیں دفاتر کو جانے والے اور تجارت کے لیے گھروں سے باہر نکلنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح 9 بجے گھروں سے باہر نکلیں اور شام کو دھوپ کی شدت میں کمی ہونے کے بعد گھروں کو واپس ہوں ۔ بچے اور عمر رسیدہ افراد کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ہرگز گھروں سے باہر نہ نکلیں پالتو جانوروں کو بھی گھروں سے باہر نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ گھروں سے باہر نکلنا ضروری ہے تو سر کو دھوپ سے ڈھکنے ، باہر کہیں بھی رہے سائے میں رہنے کو ترجیح دینے ، کاٹن کے کپڑے زیب تن کرنے ، پیاس کی پرواہ کیے بغیر زیادہ سے زیادہ پانی پینے ، پانی میں شکر اور نمک ملانے اور پھلوں کا جوس ، ناریل پانی پینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT