Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / گرمی کا اثر- ڈرائیور ٹرین چھوڑکر نہانے چلاگیا

گرمی کا اثر- ڈرائیور ٹرین چھوڑکر نہانے چلاگیا

پٹنہ ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گرمی کی شدت کا اثر ٹرین ڈرائیور پر اس قدر زیادہ ہوا کہ وہ درمیان میں ہی ٹرین چھوڑکر چلاگیا ۔ اس کی وجہ سے مسافرین کو تقریباً 2 گھنٹے تک پریشان کن صورتحال سے دوچار ہونا پڑا ۔ یہ واقعہ بہار کے بکسر ریلوے اسٹیشن پر پیر کو پیش آیا اور مسافرین کی برہمی کے بعد حکام کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دینا پڑا ۔ مسافرین جو پٹنہ سے مغل سرائے (اترپردیش) جارہے تھے درمیان میں بکسر اسٹیشن پر ڈرائیور ٹرین کو روک کر چلاگیا ۔ گرین سگنل دکھائے جانے کے باوجود ٹرین رکی ہوئی تھی جس پر مسافرین کافی برہم ہوگئے اور احتجاج کرنے لگے ۔ لاؤاسپیکر پر بار بار یہ اعلان بھی کیا جارہا تھا کہ ڈرائیور فوری پہونچ جائے لیکن تقریباً دو گھنٹے تک ڈرائیور کا کوئی پتہ نہیں تھا ۔بعد ازاں ڈرائیور ایم کے سنگھ یہاں پہونچا اور اس نے بتایا کہ شدید گرمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہونے کی وجہ وہ نہانے کیلئے گیا تھا ۔ ٹرین 10.55 کو صبح اسٹیشن پر رکی اور پھر ڈرائیور 1.17 بجے یہاں پہونچا ۔ اس کے بعد سفر شروع ہوسکا ۔ لیکن مسافرین کی برہمی برقرار تھی ۔ ریلوے عہدیدار نے کہا کہ اس معاملہ کا سخت نوٹ لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT