Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / گرمی کا قہر جاری ‘ لو لگنے سے ایک شخص فوت

گرمی کا قہر جاری ‘ لو لگنے سے ایک شخص فوت

حیدرآباد۔ 24 اپریل (سیاست نیوز) دھوپ کی تمازت کے سبب ریاست بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر حیدرآباد میں بھی لو لگنے سے ایک نوجوان فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب 34 سالہ کے راگھویندرا ساکن برنداون کالونی چمپا پیٹ جو پیشہ سے بیم نیٹ ورک ٹیم لیڈر کی حیثیت سے ملازمت کیا کرتا تھا ، کل دوپہر وہ ڈیوٹی کیلئے بنجارہ ہلز میں واقع اپنے دفتر کیلئے روانہ ہوا تھا  اور آفس پہنچنے پر وہ اچانک بیہوش ہوگیا۔ راگھویندرا کے ساتھی ملازمین نے اسے مکان منتقل کیا جہاں اس کی حالت بگڑ گئی۔ راگھویندرا کو سعیدآباد میں واقع ایک خانگی نرسنگ ہوم میں شریک کیا گیا اور رات دیر گئے حالت تشویشناک ہونے کے سبب اسے ملک پیٹ میں واقع ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر اس کے کئی طبی معائنے کئے گئے جس کے بعد وہ فوت ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ راگھویندرا اُپواس رکھا تھا۔

TOPPOPULARRECENT