Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمی کی شدت ، آر ٹی سی سرویس متاثر

گرمی کی شدت ، آر ٹی سی سرویس متاثر

سویرے اور رات کے اوقات میں سفر کو ترجیح
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے آر ٹی سی کی دوپہر سرویس بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ مسافرین سویرے اور رات کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ آرڈینری اور ایکسپریس بسوں میں دوپہر کے اوقات میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے دوپہر کے وقت ناگزیر صورت میں مسافرین اے سی بسوں میں سفر کررہے ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر جی ستیہ نارائنا نے یہ بات بتائی ۔ کریم نگر ، عادل آباد ، حیدرآباد اور رنگاریڈی زونس کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹرس نے کہا کہ دوپہر کے اوقات میں آرڈینری اور ایکسپریس بسوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے حالانکہ تہواروں اور گرمائی تعطیلات کی وجہ سے مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن مسافرین سویرے اور رات کے اوقات زیادہ سفر کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT