Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / گرم پانی کے برتن میں گرکر کمسن لڑکی فوت

گرم پانی کے برتن میں گرکر کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک کمسن لڑکی گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس فلک نما کے مطابق 4 سالہ حسنہ بیگم جو فاطمہ نگر جہاں نما کے ساکن محمد غوث پاشاہ کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ 18 اکٹوبر کو یہ لڑکی اپنے مکان میں کھیل رہی تھی کہ لڑکی گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر شدید جھلس گئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT