Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گرم پنچایت عمارت کی تعمیر نو کیلئے بھوک ہڑتال

گرم پنچایت عمارت کی تعمیر نو کیلئے بھوک ہڑتال

ویلدنڈہ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آمنگل منڈل کے موضع مدوین کے گرام پنچایت کی نو تعمیر شدہ عمارت کیلئے بھوک ہڑتال جاری ہے ۔ واضح رہے کہ مدوین کی گرام پنچایت کی حالت اتنی ناقص و کمزور ہوچکی ہے کہ کسی بھی وقت زیر زمین یا منہدم ہوسکتی ہے ۔ نوتعمیر شدہ گرام پنچایت کی تعمیر کیلئے سیاسی و سماجی قائدین نے منڈل پریشد آفس کے حاطہ میں بھوک ہڑتال شروع کی ۔ اس سے پہلے بھی کئی بار احتجاجی دھرنے منظم کئے گئے اور کئی پرجا وانی میں میمورنڈم کلکٹر کو پیش کیا گیا لیکن کوئی حل ہو نہ پایا ۔ ہم اس بار حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس کو سنجیدہ سے لیتے ہوئے جلد از جلد نوتعمیر شدہ عمارت کی منظوری روبہ عمل لائے ۔ اس موقع پر سرپنچ ، یادیا ، ایم پی ٹی سی ایدنا نائب سرپنچ رام چندریا ، رمیش ، پروشوتم اور دیگر احباب موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT