Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گرونانک انسٹی ٹیوشنس کی گریجویشن اینڈ پلیسمنٹ تقاریب

گرونانک انسٹی ٹیوشنس کی گریجویشن اینڈ پلیسمنٹ تقاریب

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : گرونانک انسٹی ٹیوشنس کیمپس ابراہیم پٹنم میں اس کی گریجویشن اور پلیسمنٹ ڈے تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروفیسر ٹی پاپی ریڈی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن (TSCHE) نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اور تعلیم کی تکمیل کرنے والے طلبہ میں اسنادات ، میڈلس تقسیم کیں ۔ 672 طلبہ نے مختلف کمپنیوں میں پلیسمنٹ حاصل کیا ۔ انہیں ڈگری کے ساتھ پلیسمنٹ سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر سردار جی ایس کوہلی نائب صدر نشین گرونانک انسٹی ٹیوشنس نے طلبہ کی جانب سے پلیسمنٹ کے حصول پر اظہار مسرت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں انجینئرنگ کالج کی جانب سے پہلے آئی ٹی پارک Decode IT Park اور جی این آئی کیمپس میں 12 انوویشن مراکز کا آغاز عمل میں آچکا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT