Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گرونانک جینتی کے موقع پرسکھوںکا جلوس

گرونانک جینتی کے موقع پرسکھوںکا جلوس

حیدرآباد۔23نومبر ( این ایس ایس)گرونانک جینتی کے موقع پر گرودوارہ گرو سنگھ سبھااشوک بازار افضل گنج سے رنگارنگ نگر کیرتن( جلوس) کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ہزاروں سکھوں نے دعائیہ پروگرام میں حصہ لیا اور جلوس کے موقع پر سکھ مارشل آرٹس ‘ گٹکاکے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔اس کے علاوہ شبد کیرتن پڑھے جارہے تھے ۔ اس جلوس میں گروگرنت صاحب جی کو ایک گاڑی پر نشان صاحبان کے ساتھ سجاکر لے جایا گیا ۔ جلوس سدی عنبر بازار‘ جام باغ ‘ پتلی باؤلی سے ہوتا ہوا گرودوارہ صاحب گولی گوڑہ پہنچا ۔ جلوس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک نظام کافی متاثر رہا ۔

TOPPOPULARRECENT