Sunday , April 30 2017
Home / شہر کی خبریں / گرونانک جی یوم پیدائش تقاریب

گرونانک جی یوم پیدائش تقاریب

سکھوں کے مذہبی جلوس ’’نگر کیرتن‘‘ کا اہتمام
حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) گرونانک جی کے 547 ویں یوم پیدائش تقاریب کے سلسلہ میں آج ہفتہ کو گردوارہ صاحب سکندرآباد سے سکھوں کا مذہبی جلوس نگر کیرتن نکالا گیا۔ یہ جلوس نٹراج تھیٹر، کلاک ٹاور، باٹا، کنگس وے، مونڈا مارکٹ، الفا ہوٹل سے ہوتا ہوا شام میں گردوارہ صاحب سکندرآباد پہنچا۔ پربندھک کمیٹی کے صدور بالایوسنگھ بگا، بلبیر سنگھ بگا، اوتار سنگھ کھنوج اور گردیپ سنگھ سلوجہ نے بتایا کہ مذہبی جلوس نگر کیرتن کا سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب جی، نشان صاحبان، کیرتن جھتاؤں کے ساتھ پورے جوش و احترام کے ساتھ نکالا گیا۔ اس جلوس میں حیدرآباد سکھ نوجوان، گروہرگوبند صاحب رنجیتا اکھاڑہ (امرتسر)، کلیگدھر، گٹکا جھتاؤں نے حصہ لیا اور تلوار کرتب بازی اور دیگر فن کا مظاہرہ کیا۔ جلوس کے تمام راستوں پر عقیدتمندوں کو کڈا پرساد اور اسناکس پیش کئے گئے۔ گرونانک جی کی یوم پیدائش پر اہم تقریب وشال دیوان کا 14 نومبر کو نظام کالج گراونڈ بشیرباغ پر صبح 10:30 بجے اہتمام ہوگا جس میں 35 تا 40 ہزار سکھ عقیدتمندوں کی شرکت متوقع ہے۔ تلنگانہ کے وزراء ارکان اسمبلی  اس میں شرکت کریں گے۔ بھائی گردیو سنگھ جی پٹیالہ، بھائی بلیریت سنگھ جی لدھیانہ، حضوری رائٹی جتھا، بھائی ہری سنگھ جی، بھائی پریتم سنگھ، بلدیو سنگھ اور دیگر جتھے اس میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT